ڈیوٹی پر موجود اٹک پولیس میںکورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان کی تقسیم

جمعرات 4 جون 2020 18:50

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کورونا وائرس کی وباء کے بڑھتے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنٹ لائن پر موجود پولیس ضلع اٹک کے افسران جو مختلف تھانہ جات ، چوکیات اور پولیس پکٹس پر تعینات ہیں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان ( کٹ ، سرجیکل ماسک ، گلوز ، سینٹائزر ز اور صابن ) تقسیم کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی پر موجود اٹک پولیس کے افسران کی حفاظت اور تندرستی کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا جس میں ( کٹ پی پی ای 419 ، سرجیکل ماسک 5783 ، گلوز 2631 ، سینٹائزر 226 لیٹر ، گگلز 197 ، صابن 676 ، ہینڈ واش 273 شامل ہیں اس کے علاوہ تمام تھانہ جات ، چوکیات اور پولیس پکٹس پر ریسکیو 1122 کے تعاون سے جراثیم کش سپرے بھی کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ پولیس کے افسران و اہلکاران کی حفاظت بھی نہایت ضروری ہے اٹک پولیس کے افسران کی صحت کی حفاظت اور ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے اور قانون کی عملداری کے لیے اٹک پولیس فرنٹ لائن پر موجود ہے جس کی حفاظت کے لیے حکومت کی ایس او پیز کے تحت پولیس افسران کو ہر قسم کی حفاظتی سامان مہیا کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں