حسن ابدال، کمشنر راولپنڈی کا تحصیل پنڈی گھیب کا دورہ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:19

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر تحصیل پنڈی گھیب کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حید ر عباس ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی نے ٹی ایچ کیو پنڈی گھیب کا دورہ کیا۔

ایم ایس ٹی ایچ کیوڈاکٹر شگفتہ جبین نے انہیں ہسپتال کے آپر یشنل امور پر بر یفنگ دی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔کمشنر راولپنڈی کو ہسپتال میں سٹاف کی کمی اور دیگر مشکلات کے بارے میں بھی بتایا گیا ،جس پر انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی اور جملہ مشکلات کو جلد ازجلد دور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی نے ہسپتا ل کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور وہاں پر موجود مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بار ے میں استسفار کیا ۔انہوں نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کر یں اور اس ضمن میں کو ئی د قیقہ فر وگزاشت نہ کیا جائے۔ کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویثرن کے مطابق عوام کو صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے اور اس ضمن میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں ،جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ موجودہ حکومت کی اولین تر جیعات میں شامل ہے اور اس کی تر قی کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور طر یقے سے اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں