حسن ابدال پولیس کی پتنگ فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 9ملزمان گرفتار اور منشیات و پتنگیں برآمد

منگل 26 مارچ 2024 19:30

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) حسن ابدال پولیس نے پتنگ فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 9ملزمان کو گرفتار کرلیا اور منشیات و پتنگیں برآمد کرلی ہیں،حسن ابدال پولیس پتنگ فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے منشیات سمگلر آکاش شوکت کی منشیات کی سمگلنگ کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم سے 1695 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال اور رنگو پولیس ٹیم نے منشیات کے سوداگر سراج خان ولد اسلم جان سکنہ اٹک شہر اور مجیب الرحمان ولد بشیر سکنہ رنگو سے دوران چیکنگ ہر دو ملزمان سے 540/540 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھادوسری جانب تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات فروش بابر علی ولد محمد بنارس سکنہ راولپنڈی سے 500 گرام چرس جبکہ محمد عرفان ولد محمد اقبال سکنہ حسن ابدال سے 1300 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے منشیات کے سوداگر ثاقب علی ولد رفاقت سکنہ حسن ابدال اور دادا جان ولد بہران خان سکنہ افغانستان حال حسن ابدال کو منشیات سمیت گرفتار کر لیاوزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے پتنگ فروش محمد ناصر ولد یعقوب بٹ سکنہ محلہ سخی نگر حسن ابدال سے 50 پتنگیں اور 03 ڈوریں برآمد کر لیں جبکہ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے قمر خان ولد راضی خان سکنہ حسن ابدال سے دوران چیکنگ ایک پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

\378

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں