پرویز مشرف دبئی میں بیٹھ کر رورہا ہے ،ْ
چاہتا ہوں اپنی زندگی میں دیکھے کہ جسے روکنا چاہ رہا تھا وہ لہر آج بھی جاری ہے ،ْآصف علی زر داری
ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:34
(جاری ہے)
سابق صدر نے کہا کہ حکومت کو 100 دن سے زیادہ ہوگئے ہیں، یہ کہتے ہیں 100 دن بہت کم ہیں ، سو دن میں کیا کرسکتے ہیں، ہم نے سو دن میں مشرف کی چھٹی کی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے سو دنوں میں سوات کو دہشتگردوں سے آزاد کروایا۔
حکومت کو کوئی کام کرنا آئے تو یہ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں آکر 10 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے پانچ لاکھ افراد کا روز گار ختم کرجاتے ہیں تو ان کی عقل کہاں ہی پہلے ایک عمارت بناتے اس میں لوگوں کو دکانیں دیتے، جس کا چولہا جل رہاہے، وہ بھی آپ چھین رہے ہیں، جب کوئی غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے تو مجھے غصہ آتاہے۔انہوں نے کہا کہ جس کا جو آئینی دائرہ اختیار ہے اس کو اس میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔ سابق صدر نے کہا کہ جس کی نوکری 3 سال کی ہو اس کو میری قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق پہنچتا ہے، 9 لاکھ کیس عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں، آپ وہ کام کریں، آپ کا کوئی مستقبل نہیں، چیزوں کے مستقبل کے بارے میں کیوں فیصلہ کرتے ہیں ۔آصف زرداری نے کہا کہ قوم کے فیصلے کرنے کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے ،ْبہتر تھا کہ شفاف انتخابات ہونے دیتے سیاسی جماعتیں لڑ جھگڑ کر اتفاق رائے سے حکومت بناتیں۔سابق صدر نے کہا کہ جب نوازشریف کولایا جارہا تھا تو ان کو کہا تھا خدا کا خوف کریں، ایسا مت کریں، پہلے ان کو لے آئے پھر لڑ پڑے، پھران سے چلائی نہیں گئی اب ہائے حسین ہے، روز روز پاکستان کے ساتھ مذاق کرنا چھوڑدیں،کافی مذاق ہوگیا۔آصف زرداری نے کہا کہ یہ ملک تین سال آگے جاتا ہے پھرایک لکڑی اٹھاتا ہے تو ملک 15 سال پیچھے چلا جاتا ہے ،ْ آپ سمجھتے کیوں نہیں، آپ اس نظام کو برقرار رہنے دیں، اسی ارتقا میں ترقی ہے، اس میں ترقی نہیں کہ ایک دکان کھلے پھربند ہو اس پر گاہک بھی آنا چھوڑ دیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ آئے ہیں جو لائے گئے ہیں ،ْاگر میں حکومت اچھی چلا سکتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کرکٹ بھی اچھی کھیل سکتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سب پوچھتے ہیں کہ مشرف کو کیا کہا، میں مشرف کی موت نہیں چاہتا، اس کی زندگی چاہتا ہوں، یہ دبئی میں بیٹھے رو رہے ہیں، یہ حال ہے ان کا۔سابق صدر نے کہا کہ میں مشرف کی موت نہیں، زندگی چاہتا ہوں، تاکہ وہ اپنی زندگی میں دیکھے کہ جسے وہ روکنا چاہ رہا تھا وہ لہر آج بھی جاری ہے۔ آصف علی زر داری نے کہا کہ عوام کو پینے کا پانی فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں اپنے مستقبل کے لئے آج کام کرنا ہے ،ْ پانی کے حصول کیلئے نئے طریقے لانے پڑیں گے، پورے سندھ میں پانی کی بڑی کمی ہے ، سندھو دریا کو ہم نے سنبھالنا ہے ،ْوزیراعلیٰ کو کہا ہے کہ عوام کو مفت پانی فراہم کریں۔سابق صدر نے کہا کہ اگر ہم نے زراعت کو نہیں سنبھالا تو مسائل بڑھ جائیں گے ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ کوشش کررہے ہیں بی بی کارڈ کو بند کریں، ہم بی بی کارڈ بند نہیں ہونے دیں گے، نہ بند کرنے دیں گے، عوام کے مسائل عوامی پارٹی سمجھ سکتی ہے، کٹھ پتلی نہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کافی مذاق ہوچکاہے، اب مذاق چھوڑ دیں، ان سے کوئی کام نہیں ہوتا سوائے انڈے اور مرغی کے، اگر آپ کا بزنس مین خوش نہیں ہے تو کیا سمجھتے ہیں باہر سے کوئی آکر پیسہ لگائے گا باہر کا بزنس مین ایک ڈالر لگاتا ہے، 10 ڈالر لے جاتا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ مرغی اور انڈے کے علاوہ ان کو کوئی کام نہیں آتا، مقامی سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنے چاہئیں، کٹھ پتلی حکمران عوام کے مسائل نہیں سمجھ سکتے، کام آسان نہیں ہے لیکن اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
این پی سی آئی ایچ اے ضلع سانگھڑ کی جانب سے 9 مئی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد
ضلعی انتظامیہ مٹیاری نے 8 اور 9 جون کو پہلے "مینگو فیسٹیول" کا اعلان کر دیا
سانگھڑ ضلع پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، جعلی چیک و منشیات کے مقدمات میں مطلوب 2 روپوش ملزمان ..
آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآبادنے لکھنؤ سپر جائنٹس کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا
ہر گاؤں میں صاف پانی پہنچائیں گے ،سیلاب متاثرین کے گھروں، سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر جاری ہے ، وزیر ..
سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی کارروائی، لطیف آباد کے علاقے میں دودھ کو غیر صحت مندانہ طریقے سے فروخت ..
ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی اے کی زیر صدارت ورک کونسل کا اجلاس ، ملازمین کی فلاح کیلئے اقدامات کی یقین دہانی
جامعہ سندھ جامشورو میں “سائبر کرائم کے عالمی چیلنجز” کے زیر عنوان ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
حیدرآباد،تھیلی سیمیا سے آگاہی کے عالمی دن پر ریلی کا انعقاد
م*حیدرآباد،پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد
Uحیدرآباد،تھیلیسیمیا سے آگاہی کا عالمی دن
q گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سہون شریف پہنچ گئے
حیدرآباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9مئی کو لوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد نہیں سمجھ سکے اور ایندھن بن گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل !
-
لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایئر وائس مارشل خالد محمود کی گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ لوچستان کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے مختلف سیکٹرز کے لئے قائم انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کی افادیت و فعالیت سے متعلق اجلاس
-
حکومت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی،صوبا ئی وزیر چوہدری شافع حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک کی ملاقات