پکا قلعہ کے علاقے میں واقع پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

اتوار 14 اپریل 2024 22:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پکا قلعہ کے علاقے میں واقع پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

پکا قلعہ گلی نمبر 1 میں واقع پلاسٹک کے گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا پلاسٹک کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں