-حیدرآباد، بے نظیربھٹو شہید جیسی عظیم لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، لیاقت علی شاہانی

اتوار 23 جون 2019 19:51

د حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) بے نظیربھٹو شہید جیسی عظیم لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،انہوں نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے اپنی جان تک قربان کردی،تاریخ میں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،بلاول بھٹوزرداری میں بی بی شہید کی جھلک نظر آتی ہے وہ عوامی خدمت اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری لیاقت علی شاہانی نے پیپلز سیکریٹریٹ ڈسٹرکٹ کونسل بلڈنگ میں سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب میں شریک کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا جس سے پاکستان ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا اور ملکی تعمیر و ترقی کا سفر رک گیا اگربی بی شہید زندہ ہوتیں تو پاکستان آج ان گھمبیر مسائل کا شکار نہ ہوتا لیکن اللہ تعالی نے بی بی شہید کی شکل میں ہمیں بلاول بھٹو زرداری جیسا لیڈر عطا کیا ہے جو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو تیزی سے منوا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم ہونگے اور بی بی شہید کے عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس موقع پر قادر صبا،راجہ عامرقاضی طارق،ا شفاق میمن،شفیع کھوسو،مرتضی مشوری،عمران خانزادہ،رمیضر راجپوت ،جی ،این قریشی ،لعل بخش قریشی،انور عباسی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں