مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف حیدر آباد بھر میں احتجاج

جمعہ 23 اگست 2019 19:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف حیدر آباد بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس حوالہ سے اسریٰ یونیورسٹی اور مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار منعقد ہوئے اور مقررین نے کشمیر کی صورتحال سے شرکاء کو معلومات دیتے ہو ئے کہاکہ تقسیم ہند کے فارمولہ کے تحت کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننا تھا لیکن بھارت نے وہاں اپنی فوج داخل کردی اور ایک سازش کے تحت کشمیر میں ناجائز قبضہ کرلیا کشمیری مسلمانوں اور پاکستانی قبائل نے مسلح جہاد کرکے جموں و کشمیر کا 35فیصد حصہ آزاد کرالیا جو اب آزاد کشمیر کہلاتا ہے انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو موثر جواب دیا جس کے بعد بھارت خود اقوام متحدہ میں گیا جہاں اقوام متحدہ نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتے ہو ئے کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیتے ہو ئے ریفرنڈم کرانے کا وعدہ کیا جو تاحال پورا نہیں ہوا ہے کشمیر کی صورتحال اور وہاں جاری مسلسل کرفیو کے خلاف حیدرآباد میں سول سوسائٹی ، سماجی تنظیموں نے بھی مظاہرے کئے ،۔

(جاری ہے)

مظاہروں کے شرکاء نے مودی کے خلاف نعرے لگائے اور کشمیرکے مظلوم عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں