سیپا سانگھڑ کی طرف پینے کے پانی اور نکاسی آب کے سیمپل لیے گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 17:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) حکومت سندھ کی سیکریٹری برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی میڈم نبیلہ عمر کی ھدایات پر سیپا سانگھڑ نے شہر کے مختلف علاقوں سے پینے کے پانی کے سیمپل لیےجس میں فلٹر پلانٹس کا پانی، واٹر سپلائی کا پانی اور گرائونڈ واٹر شامل ہے، سیمپلز کو چکاس کے لیے لیبارٹری کو بھجوایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیپا سانگھڑ ٹیم کا کہا تہا کہ سیپا ہیڈ آفس کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں کہ پینے کے پانی کے معیار کو کو چیک کیا جائے اور اس حوالے سے سیپا سانگھڑ ٹیم کی طرف سے مختلف علاقوں سے پینے کے پانی کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔ سیپا سانگھڑ کے انچارج نے مزید کہا کہ لیبارٹری رپورٹ کے بعد شہریوں کو آگاھ کیا جائے گا اور غیر معیاری فلٹر پلانٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں