ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی ہدایت

رمضان المبارک کے اٹھارویں روز بھی منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا

جمعہ 29 مارچ 2024 23:14

ًحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی ہدایت پر آج رمضان المبارک کے اٹھارویں روز بھی منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا مجموعی طور پر 14تاجروں سے 41 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا، تفصیلات کے مطابق مناسب جگہ پر نرخ نامہ چسپاں نہ کرنے کے علاوہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اضافی قیمت وصول کرنے پراسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد عبد الواحد چنہ نے مختیار کار فرحان جتوئی کے ہمراہ تعلقہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنیوالی6 تاجروں سی23 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد مرتضی نے مختلف مارکیٹس کاجائزہ لیا اور 6تاجروں سے 10ہزار روپے جرمانہ وصول کیا،تعلقہ لطیف آباد میں مختیار کار ماجد سپیو اور اسسٹنٹ مختیار کار اسد اللہ جونیجو نے تعلقہ میں پرائس چیکنگ کے دوران کاروائی کرتے ہوئی2 تاجروں8 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ تعلقہ دیہی میں آج کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں