ضلعی انتظامیہ حیدرآباد کی منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں

جمعہ 29 مارچ 2024 21:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ضلع انتظامیہ حیدرآباد کیجانب سے رمضان المبارک کے اٹھارویں روز بھی منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا مجموعی طور پر 14 تاجروں سے 41 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مناسب جگہ پر نرخ نامہ چسپاں نہ کرنے کے علاوہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اضافی قیمت وصول کرنے پراسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد عبد الواحد چنہ نے مختیار کار فرحان جتوئی کے ہمراہ تعلقہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنیوالے6 تاجروں سے 23 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد مرتضیٰ نے مختلف مارکیٹس کاجائزہ لیا اور 6 تاجروں سے 10ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ تعلقہ لطیف آباد میں مختیار کار ماجد سپیو اور اسسٹنٹ مختیار کار اسدالله جونیجو نے تعلقہ میں پرائس چیکنگ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 2 تاجروں 8 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ تعلقہ دیہی میں آج کاروائی نہیں کی گئی ہے

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں