ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کا سول ہسپتال کا دورہ ،سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈویژنل کمشنر احسن قریشی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثےمیں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو علاج کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور انہیں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائے تاکہ وہ جلد صحت ياب ہوں۔ واضح رہے کہ کل رات سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں