سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق،

الیکشن کمیشن کا نادرا کے مجوزہ آئی ووٹنگ سلوشن کے تکنیکی آڈٹ اور تھرڈ پارٹی جائزے کے لئے 7 رکنی انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس کی تشکیل کااعلان

جمعرات 19 اپریل 2018 12:18

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے نادرا کے مجوزہ آئی ووٹنگ سلوشن کے تکنیکی آڈٹ اور تھرڈ پارٹی جائزے کے لئے 7 رکنی انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس کی تشکیل کااعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ٹی بٹلر دبئی ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی سربراہی میں یہ ٹاسک فورس قائم کی ہے ۔

کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل لاء ، الیکشن کمیشن پاکستان محمد ارشد، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف ، خیبرپختونخوا ٹیکنالوجی بورڈ کے شہبازخان، اسسٹنٹ پروفیسر نسٹ ڈاکٹر سید طحہ علی ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے نمائندے بھی اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں