منڈی بہائو الدین ،ْ حلقہ این اے 86میں 15 ہزار 568 ووٹ مسترد کیے گئے ،ْالیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں

ہفتہ 28 جولائی 2018 14:06

منڈی بہائو الدین ،ْ حلقہ این اے 86میں 15 ہزار 568 ووٹ مسترد کیے گئے ،ْالیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے اٴْن حلقوں کی تفصیلات جاری کر دیں، جہاں سب سے زیادہ ووٹ مسترد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ووٹ منڈی بہاؤ الدین کے حلقے این اے 86 میں 15 ہزار 568 ووٹ مسترد کیے گئے، یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے ناصر اقبال بوسال 67 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیتے۔

(جاری ہے)

اسی طرح این اے 197 کشمور میں 15 ہزار 340 ووٹ مسترد ہوئے، اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے احسان الرحمٰن مزاری کو کامیابی حاصل ہوئی۔این اے 196 جیکب آباد میں 13ہزار 660 ووٹ مسترد ہوئے، اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد میاں سومرو نے نشست جیتی۔این اے 260 نصیر آباد میں 13 ہزار597 ووٹ مسترد ہوئے، اس حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد حسین مگسی کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ این اے 205 گھوٹکی میں 13ہزار 458 ووٹ مسترد ہوئے، جہاں سے آزاد امیدوار علی محمد خان مہر جیتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں