حکومت چلانے کے لئے پی ٹی آئی کو کسی نہ کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی ،شیخ رشید احمد

عوام صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات چاہتے ہیںہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے میں شہباز شریف خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ رہا ہوں ، دسمبر 2018 تک عوا م نئی پیر کو نئی ریلوے دیکھیں گے، نجی ٹی وی کو انٹر ویو

پیر 20 اگست 2018 22:12

حکومت چلانے کے لئے پی ٹی آئی کو کسی نہ کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی ،شیخ رشید احمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت چلانے کے لئے پی ٹی آئی کو کسی نہ کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی عوام صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات چاہتے ہیںہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے میں شہباز شریف خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ رہا ہوں ، دسمبر 2018 تک عوا م نئی پیر کو نئی ریلوے دیکھیں گے پیرکو نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشیدا حمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لوٹی ہوئی دولت واپس لانا چاہتے ہیں انہوں نے حکومتی خرچے کم کرنے پر زور دیا ہے عوام صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات چاہتے ہیں نوجوان عمران خان کے پیچھے ریڑھ کی ہڈی کی طرح کھڑے ہیں ہر پارٹی میں لاتعداد لوگوں کی تحقیقات چل رہی ہیں اگر ایسے لوگ تحریک انصاف میں بھی ہوئے تو عمران خان ان کی حمایت کریں گے عمران خان ڈلیور کرنا چاہتے ہین وہ جانتے ہیں کہ ہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف خواجہ آصف سعد رفیق کو جیل میں دیکھ رہا ہوں آصف زرداری بھی احتساب کے گھیرے میں ہیں جب تک عمران خان ہیں نواز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے کچھ عرصہ بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکھٹے ہوں گے عمران خان دور اندیش سیاستدان ہیں میں نے عمران خان سے کوئی وزارت نہیں مانگی اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکھٹے بھی ہو جائیں تو بھی اعتزاز احسن صدر نہیں بن سکتے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد تک ریل کا سفر ڈھائی گھنٹے تک محدود کر دیں گے اور پشاور سے لاہور تک ریلوے ٹریک ڈبل کر دیں گے ، 30 دسمبر 2018 تک عوام نیا ریلوے دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے کے لئے کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی ، فاٹا کے حالات بہتر ہو گئے ہیں اور زیادہ تر لوگ واپس فاٹا جا چکے ہیں پاکستان چین کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے سی پیک کے ذریعے چین کا مال 12 دنوں میں بین الاقوامی منڈیوں میں پہنچے گا جبکہ اس کام میں 50 سے 60 دن لگتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں