بھارت کا جنگی جنون، بھارت کے کون کون سے شہر پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں؟

بھارت کو کوئی بھی شرارت کرنے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچنا ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 ستمبر 2018 16:41

بھارت کا جنگی جنون، بھارت کے کون کون سے شہر پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر 2018ء) : بھارت پر جنگی جنون سوار ہے، اسی لیے بھارت کبھی پاکستان کو سرجیل اسٹرائیک کی دھمکی دیتا ہے تو کبھی کائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائر کھول دیتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے دو روز قبل پاکستان کو دھمکیاں دیں اور پاکستان مخالف بیانات دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کر سکتا ہے لیکن میں مزید تفصیلات نہیں دے سکتا کیونکہ بھارت کی کارروائی ایک سرپرائز ہوتی ہے۔

لیکن بھارت کو ایسا کوئی بھی قدم اُٹھانے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئیے کہ بھارت کے کئی شہر پاکستان کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔ غوری، شاہین، حتف جیسےخطرناک میزائل بھارت کے بڑے شہروں کو چند سیکنڈز میں راکھ کا ڈھیر بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے بھارت کو کوئی بھی شرارت کرنے سے پہلے سو بار سوچ لینا چاہئیے کیونکہ جارحیت کرنے کی غلطی بھارت کی آخری غلطی ثابت ہو سکتی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو بھی چاہئیے کہ وہ جوش میں آکر کسی بھی ناسمجھ کے مشورے پر عمل کرنے سے قبل یہ جان لیں کہ پاکستان کی طرف سے گیم صرف 1 منٹ کی ہے۔ جس کے بعد ایشیا کی سُپر پاور بننے کا بھارت کا گھمنڈ سر سمیت مٹی میں مل جائے گا۔ پاکستان کے میزائل غوری ،شاہین ،ابابیل اور حتف ، یہ وہ نام ہیں جو چند منٹوں میں نہیں بلکہ چند سیکنڈز میں بھارت کے شہر ممبئی، پٹنہ، چنائی اور کولکتہ کی بلند و بالا عمارتوں کو مٹی کا ڈھیر بنا سکتے ہیں۔

یہی نہیں بھارت کے جنوب میں بسنے والا آخری شہر کنیا کماری کو شاہین 2 کچھ ہی پل میں خاک میں بدل سکتا ہے۔ پاکستان کے پاس اپنی ایٹمی صلاحیت استعمال کرنے کی بھی آپشن موجود ہے لیکن پاکستان کسی قسم کی بد امنی نہیں چاہات ، اسی لیے وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارت کو پُر امن طریقے سے مذاکرات کی ہی دعوت دی تھی جسے بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں