وزیر اعظم سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ،ْ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 24 ستمبر 2018 18:41

وزیر اعظم سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ،ْ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے شرکت کی۔ قبل ازیں وزراء اعلیٰ نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں