الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کردیا

قومی اسمبلی کی11صوبائی اسمبلی کی25حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 95لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے

پیر 24 ستمبر 2018 20:14

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کردیا ہے،قومی اسمبلی کی11صوبائی اسمبلی کی25حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 95لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی نگرانی رینجرز اور ایف کے جوان کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے 14اکتوبر کو منعقد ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کردیا ہے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سرکاری پرنٹنگ پریس ہورہی ہے جس کی نگرانی پاکستان ر ینجرز اور ایف سی کر رہی ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر36 حلقوں کیلئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے بلوچستان اور سندھ کے لئے 11 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپیجائیں گے پنجاب اسلام آباد کے لئے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی خیبرپختونخواہ کے حلقوں کیلئے 17 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرننٹنگ پریس میں چھاپے جارہے ہیں اسی طرح پنجاب اوراسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پوسٹ فائونڈیشن پرنٹنگ پریس میں چھاپے جارہے ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں چھاپے جارہے ہیں۔

۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں