سینیٹ انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی
دو آزار ارکان پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا
مقدس فاروق اعوان بدھ 14 نومبر 2018 16:55
(جاری ہے)
سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے جہاں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کوششوں میں مصروف ہے وہیں مسلم لیگ ن بھی سینیٹ انتخابات میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اراکین اسمبلی سے رابطے کر رہی ہے۔
سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق کے کردار کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔سینیٹ انتخاب میں 4 آزاد ارکان کے ووٹ بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کرگئے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی کے اتحاد کے باوجود سینیٹ انتخاب میں حکومتی اتحاد کو 21 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔ خفیہ رائے شماری ہونے کے باوجود حکومتی اتحاد کی پوزیشن مضبوط ہے۔ 4 آزاد ارکان کا ووٹ بھی حکومت اتحاد ہی کو ملنے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی180، مسلم لیگ (ق) کی10اور پاکستان راہ حق پارٹی کی ایک نشست ہے ، اس طرح حکومتی اتحاد کے پاس 191نشستیں ہیں جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 4 ہے۔ ان آزاد ارکان میں سے جگنو محسن اور احمد علی اولکھ پہلے ہی حکومتی اتحاد کے ساتھ ہیں جبکہ حالیہ ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے دو آزاد ارکان بلال اصغر وڑائچ اور قاسم عباس کا جھکائو بھی پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہے ، اس طرح حکومتی اتحاد کی نشستیں 195ہیں۔ اگر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ نکل جائیں تو حکومتی اتحاد کے پاس185ووٹ رہ جائیں گے جبکہ سادہ اکثریت کے لئے 186ووٹ درکا رہیں۔ دوسری جانبمسلم لیگ ن کی 167اور پیپلزپارٹی کی 7 نشستیں ہیں، اس طرح اپوزیشن نشستوں کی تعداد 174 ہے ،جبکہ چودھری نثار نے تاحال پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا، اس لئے وہ سینٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ اس کے علاوہ پی پی168کی نشست پر ابھی انتخاب ہونا باقی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خفیہ رائے شماری کے باوجود حکومتی اتحاد کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا کیونکہ سینیٹ کی دونوں نشستوں پر حکومتی پوزیشن مضبوط ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی دو نشستوں پر کامیابی کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہو گئی ہے۔سینیٹ انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے وزرا اور پارٹی رہنماؤں کو ارکان اسمبلی سے رابطے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے لیے پیسہ لگانے اور برادری کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق سینیٹ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جیت کا قوی امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار