آئی ایم ایف کا19واں پروگرام لینے جارہے ہیں جو آخری ہو گا ،اسد عمر

عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں،وزیراعظم جلد غریب طبقے کیلئے دو بڑی اسکیموں کا اعلان کریں گے، اسٹیل مل کی موجودہ حالت میں نجکاری نہیں ہوسکتی ،اس سمیت کئی اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی حکومت نے 90دنوں میں جو اقدامات کئے وہ پچھلے دس برسوں میں نہیں کیے گئے،وزیرخزانہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 23:42

آئی ایم ایف کا19واں پروگرام لینے جارہے ہیں جو آخری ہو گا ،اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم 19 واں آئی ایم ایف پروگرام لینے جارہے ہیں یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا‘ اسٹیل مل کی موجودہ حالت میں نجکاری نہیں ہوسکتی ،اس سمیت کئی اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔ عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمتیں نہیںبڑھائی گئیں۔ وزیراعظم جلد غریب طبقے کیلئے دو بڑی اسکیموں کا اعلان کریں گے۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم 19 واں آئی ایم ایف پروگرام لینے جارہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ آئی ایم ایف نے پہلی مرتبہ ہمارے سامنے رکھا کہ کیا کرنے کی صرورت ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے ہیں کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے میں تاخیر کا تاثر غلط ہے ہم آئی ایم ایف کے پاس اس وقت جاتے ہیں جب ہمارے پاس ڈالر کے ذخائر کم ہوجاتے ہیں ہم نے 90 دنوں میں جو اقدامات کئے وہ پچھلے دس برسوں میں نہیں کئے گئے ۔

ہم نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی۔ اس وقت کوئی مفت میں بھی اسٹیل مل لینے کو تیار نہیں ہے اسٹیل مل کی بربادی کی وجہ گورننس میں ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں ہماری پوری کوشش ہے کہ غریب کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ وزیراعظم غریب طبقے کیلئے دو بڑی اسکیموں کا اعلان جلد کریں گے۔ اسٹیل مل سمیت کئی اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں