شہبازشریف قومی بچت کی خاطرزندگی کاخطرہ مول لیکرہیلی کاپٹراستعمال کرتےرہے

وزیراعلیٰ کے زیراستعمال سرکاری ہیلی کاپٹرتکنیکی وفنی معیادپوری کرچکاتھا،مریم اورنگزیب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 نومبر 2018 23:41

شہبازشریف قومی بچت کی خاطرزندگی کاخطرہ مول  لیکرہیلی کاپٹراستعمال کرتےرہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 نومبر 2018ء) :مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف اپنی جان خطرے میں ڈال کر زائد المعیاد ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں لیکن قومی بچت کے لیے انہوں نے نیا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی حب الوطنی کی نئی مثال عوام کے سامنے رکھ دی۔

وہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےجہاز،ہیلی کاپٹرعوامی خدمت کی ذمےداری نبھانےکیلیےاستعمال کیا۔شہبازشریف نےاستحقاق کےباوجود4ارب مالیت کانیاہیلی کاپٹرخریدنےسےانکارکردیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ سول ایوی ایشن نے پنجاب حکومت کا جہاز ناقابل پرواز قرار دیا تھا۔وفاقی حکومت سےبوقت ضرورت سہولت حاصل کی جاتی رہی جس کاباضابطہ کرایہ اداکیاگیا۔

(جاری ہے)

بطوروزیراعلیٰ شہبازشریف نےاپنےاستحقاق اورقانون کیمطابق یہ سہولت لی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ کے زیراستعمال سرکاری ہیلی کاپٹرتکنیکی وفنی معیادپوری کرچکاتھا۔شہبازشریف قومی بچت کی خاطرزندگی کاخطرہ مول لیکرہیلی کاپٹراستعمال کرتےرہے۔یہ ہیلی کاپٹربعد ازاں گر کر تباہ ہوگیاتھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہبازشریف نےبطوروزیراعلیٰ بارہاعوام کی خدمت کیلیےپرائیویٹ جہازاستعمال کیا۔

کبھی ایک پیسا پنجاب حکومت سےنہیں لیاجس کارکارڈلاگ بک میں موجود ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے خلاف ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نیب کو جواب دیں۔شہبازشریف نےعمران خان کیطرح سیروتفریح کیلیےہیلی کاپٹراستعمال نہیں کیا                                                                         

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں