پاکستان ویسے ہی چل رہاہے جیسے پشاور کی میٹرو،مریم اورنگزیب

عمران صاحب! نوجوان نوکری نہیں،آپ کی نوکری جانے کی دعا مانگ رہے ہیں ں* کپتان اتنا نالائق ہے کہ کوئی کھلاڑی ٹیم کا حصہ بننے کو تیار نہیں،ترجمان (ن)لیگ

جمعہ 19 اپریل 2019 21:18

پاکستان ویسے ہی چل رہاہے جیسے پشاور کی میٹرو،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جان چکی ہے پاکستان ویسے ہی چل رہاہے جیسے پشاور کی میٹروعمران صاحب نوجوان نوکری نہیں دعامانگ رہے ہیں آپکی نوکری چلی جائے عمران صاحب کپتان اتنا نالائق ہے کہ کوئی کھلاڑی ٹیم کا حصہ بننے کو تیار نہیں کابینہ میں ردوبدل کے بعد بزدار، شاہ فرمان اور محمود خان گھبرانے والی فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے سی پیک کا تحفہ دے کر ملک کی معیشت کو نا قابل تسخیر بنایا،نوازشریف نے 11ہزارمیگاواٹ بجلی بناکرعوام کولوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلائی ،ْنوازشریف نے 1700 کلومیٹرموٹر ویزبنائیں،نوازشریف نے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار دیا ملک کو دہشتگردی سے پاک کیا،پاکستان کے عوام جان چکی ہے پاکستان ویسے ہی چل رہاہے جیسے پشاور کی میٹروعمران صاحب نوجوان نوکری نہیں دعامانگ رہے ہیں آپکی نوکری چلی جائے عمران صاحب کپتان اتنا نالائق ہے کہ کوئی کھلاڑی ٹیم کا حصہ بننے کو تیار نہیں کابینہ میں ردوبدل کے بعد بزدار، شاہ فرمان اور محمود خان گھبرانے والی فہرست میں شامل ہیںعمران صاحب،آپکی نالائقی سے 9 ماہ سے عوام کرب سے گزر رہی ہیآپکو جواب دینا ہوگا،عمران صاحب اب شورکرنے سے بات نہیں بنے گی ابھی تو اپوزیشن نے بولنگ ہی نہیں کرائی تو آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہوچکی ہے، عمران صاحب پاکستان کے مفاد میں بیٹنگ آرڈر نہیں نالائق کپتان کی تبدیلی ہے ٹیم کا کپتان ہی نالائق ہوتو ٹیم کیا کرے نالائق کپتان ہمیشہ نالائق ٹیم کا چناؤ کرتا ہے اس حکومت کو گرانے کے لیے آپ کی نالائقی ، نااہلی اور زبان ہی کافی ہے،عمران صاحب قوم کو بتائیں کون آپکی حکومت گرارہا ہی آپکی نالائقی، نااہلی یا زبان عمران خان صاحب آپ نے کہا کوئی آپ کی حکومت گرا رہا ہے،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں