وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل ہو گا

اجلاس میں گورنمنٹ حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کی منظوری دیئے جانے کا امکان

پیر 20 مئی 2019 21:31

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  کل  ہو گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل ( منگل) کو ہو گا۔

(جاری ہے)

جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا-تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل کیلئے سمری پیش کرے گی-چیف کمشنر اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین ہوں گے بورڈ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کیلئے سروس رولز اور سٹریکچر کی منظوری دے گا-مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایکسٹرنل ممبر نامزد کرنے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہی- اجلاس میں بینکنگ کورٹ نو کراچی میں جج کی تعیناتی کی منطور دی جائے گی-پاکستان کریڈٹ گارنٹی کمپنی کی بطور ڈویلپمنٹ مالیاتی ادارے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں