یتیم بچوں کی کفالت کرنا اجر عظیم ہے، ہ زمرد خان یتیم بچوں کی کفالت کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں،

پاکستان سویٹ ہوم اب سویٹ ویلج بن چکا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا پاکستان سویٹ ہوم میں فنڈ ریزنگ افطار ڈنر سے خطاب

جمعرات 23 مئی 2019 22:56

یتیم بچوں کی کفالت کرنا اجر عظیم ہے، ہ زمرد خان یتیم بچوں کی کفالت کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا اجر عظیم ہے، یہ فریضہ زمرد خان احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان سویٹ ہوم اب سویٹ ویلج بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پاکستان سویٹ ہوم میں فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیر نور الحق قادری نے کہاکہ زمرد خان نے فلاحی خدمت کا جو منصوبہ شروع کیا ہے اسکا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو زمرد خان جیسا جذبہ رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے، پاکستان سویٹ ہوم اب پاکستان سویٹ ویلج بن چکا ہے اور اس کو چلانے والے مخیر حضرات یقینا داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مذہب کہتا ہے کہ یتیم کی کفالت کرنا اجر عظیم ہے اور میں امید کرتا ہوں صاحب حیثیت لوگ یتیم بچوں کی بھرپور کفالت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سویٹ ہوم کی انتظامیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری وزارت اور حکومت سویٹ ہوم کے لیے اپنا ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے مینجنگ ڈائریکٹر زمرد خان نے کہا کہ میں تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان گرامی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم کا آغاز سوات کے ایک یتم بچے کو کفالت لینے سے ہوا تھا، آج ملک بھر میں ہزاروں بچے سویٹ ہوم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شمالی وزیرستان میں حال ہی میں سویٹ ہوم کا قیام عمل میں لایا ہے جس میں 150 بچے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے سویٹ ہوم کے لئے 13 ایکڑ زمین دینے کا اعلان کیا تھا جس پر 2014 میں کام کا آغاز ہوا، وہ آج الحمدللہ ہمارے سارے خواب مکمل ہونے جا رہے ہیں اور سویٹ ہوم پاکستان کا بہترین ادارہ بن چکا ہے۔ تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں