”برٹش ایئر ویز“ کے سیکیورٹی خدشات دور کردیے گئے. وفاقی وزیرہوابازی
اسلام آباد ایئرپورٹ کے فنل ایریا کو 10 کلومیٹر سے بڑھا کر 20 کلومیٹر کردیا گیا. وفاقی وزیر
میاں محمد ندیم ہفتہ 25 مئی 2019 13:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طیاروں کی کمی کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پی آئی اے کے 4 سو 16 ارب کے خسارے کو کم کرنے کے لیے مثبت طریقے سے کام کررہی ہے. غلام سرور خان نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 جون کی صبح 9 بج کر 25 منٹ پر پہنچے گی اور اسی روز صبح 11 بج کر 30 منٹ پر لندن کے لیے روانہ ہوجائے گی.
انہوں نے کہا کہ برٹش ایئر ویز 11 سال بعد 3 جون سے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی‘خیال رہے کہ برٹش ایئرویز نے ستمبر 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پاکستان میں اپنی پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا. قومی ایئرلائن ہیڈکوارٹرز کی کراچی سے اسلام آباد منتقل کیے جانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 70 فیصد سفری کاروبار ملک کے شمالی زون کی جانب منتقل ہوچکا ہے لہٰذا کراچی سے اسلام آباد انتظامی حکام کا سفر ایئرلائن پر بوجھ ہے. انہوں نے کہا کہ 29 مئی کو ملائیشیا سے 3 سو پاکستانی شہری قومی ایئرلائن کے ذریعے پہنچیں گے، پاکستانیوں کو بوئنگ 777 سے ملک واپس لایا جائے گا اس ضمن میں اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن نے ایئرلائن سے معاہدہ کیا تھا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش بھارت کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے. وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری صرف 2 پروازیں بھارتی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں جبکہ یورپ جانے والی اکثر بھارتی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی تھیں. انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کو اپنی سروس بہتر کرنی ہے جو اس وقت 32 طیاروں کے ساتھ پروازیں جاری رکھے ہوئے‘غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت نے نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد میں اضافے کی منصوبہ بندی کررہی ہے. انہوں نے کہا کہ جن 2 سیاسی جماعتوں نے 3 مدتوں تک ملک میں حکومت کی وہ قومی ایئرلائن کے بحران کی ذمہ دار ہیں.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار