آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آئینی فیصلہ ہے ،علی محمد خان

ْعین میدان جنگ میں سپہ سالار کو تبدیل کرنا سود مند ثابت نہیں ہوتا، وزیر مملکت کا انٹرویو

بدھ 21 اگست 2019 14:50

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آئینی فیصلہ ہے ،علی محمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آئینی فیصلہ ہے ،عین میدان جنگ میں سپہ سالار کو تبدیل کرنا سود مند ثابت نہیں ہوتا۔ ایک انٹرویومیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ایک آئینی فیصلہ ہے، عین میدان جنگ میں سپہ سالار کو تبدیل کرنا سود مند ثابت نہیں ہوتا۔

انہوںنے کہاکہ اگر ملک میں امن ہوتا تو یہ فیصلہ غلط تھا لیکن اس وقت حالات قدرے مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ دہشت گرد نریندر مودی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری اور پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ وہ اصل میں کون ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ماضی میں 4 سال وزیرخارجہ نہ رکھ کر بھارت کو کھلی چھوٹ دی اور کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا۔مولانافضل الرحمان کا نام لے کر علی محمد خان نے کہا کہ آپ 10 سال تک تنخواہ لیتے رہے لیکن کوئی کام نہیں کیا، کشمیر پر کبھی کوئی ملین مارچ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس وقت مسئلہ کشمیر سے پیچھے ہٹ گئے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، یہ پوائنٹ اسکورنگ کا موقع نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں