سری نگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا

سیکرٹریٹ کی عمارت پر اب صرف بھارت کا جھنڈا لگا ہوا ہے، اس سے قبل عمارت پر کشمیر اور بھارت دونوں کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔ غیرملکی خبریجنسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 اگست 2019 19:58

سری نگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) سری نگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا، سیکرٹریٹ کی عمارت پر اب صرف بھارت کا جھنڈا لگا ہوا ہے، اس سے قبل عمارت پر کشمیر اور بھارت دونوں کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔غیرملکی خبریجنسی کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد اب سرکاری عمارتوں پر صرف بھارت کے جھنڈے لہرا دیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سری نگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے۔ سرینگرسیکرٹریٹ کی عمارت پر اب صرف بھارت کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ کی عمارت پر اس سے قبل مقبوضہ کشمیر اور بھارت دونوں کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد ثابت ہوگیا کہ مسئلہ کشمیرعالمی معاملہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیوکا21 واں روزہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکے باعث غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی11 قراردادیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکیں ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی اور نماز جمعہ کے لیے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے مالامال ہو گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں۔ ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں۔ دراصل عمران خان کا وژن ملک کی معیشت کو بہتر کرنا اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ آرایس ایس کےغنڈے مقبوضہ کشمیربھیجنے کیلئے تیار کیے جا رہے ہیں، اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان کو مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دینی چاہیے، یواےای پاکستان کا ہمدرد ہے اورکشمیر کے مؤقف پرپاکستان کے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں