گھروں کی کمی پر قابو پانے کا حکومتی وعدہ پورا کیا جائے گا، شبیر علی قریشی

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ گھروں کی کمی پر قابو پانے کا حکومتی وعدہ پورا کیا جائے گا، ملک میں لاکھوں گھروں کی ڈیمانڈ ہے جوکہ ایک مشکل ہدف ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پیشرفت کردی گئی ہے جس کے جلد مثبت نتائج دیکھنے کو ملیںگے۔

یہ بات انہوں نی جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اس پروگرام سے عام آدمی کو گھروں کی فراہمی میں اہم کردار اداکرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام میں ایک طرف لوگوں کو گھر ملیں گے تو دوسری طرف روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے اور ساتھ تعمیراتی شعبہ میں کاروبار میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے اور عوام کو تبدیلی حقیقی معنوں میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں