آرمی چیف نے سرمایہ کاروں کوملاقات میں باور کرایا کہ پاکستان کے جیوپولیٹکل حالات کیاہیں اور اس میں سول حکومت کا کیا کردار ہے: فردوس عاشق اعوان

آرمی چیف نے تاجروں کو بتایا کہ بھارت خطے میں کیا چاہتا ہے ؟ان کا کہناتھا کہ جوقوانین موجود ہیں ، ان سے ایماندار تاجروں کو کوئی خطرہ نہیں ہے: مشیرِ اطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 14 اکتوبر 2019 21:56

آرمی چیف نے سرمایہ کاروں کوملاقات میں باور کرایا کہ پاکستان کے جیوپولیٹکل حالات کیاہیں اور اس میں سول حکومت کا کیا کردار ہے: فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اکتوبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے سرمایہ کاروں کوملاقات میں باور کرایا کہ پاکستان کے جیوپولیٹکل حالات کیاہیں اور اس میں سول حکومت کا کیا کردار ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے تاجروں کو بتایا کہ بھارت خطے میں کیا چاہتا ہے ؟ان کا کہناتھا کہ جوقوانین موجود ہیں ، ان سے ایماندار تاجروں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف نے سرمایہ کاروں کوملاقات میں باور کرایا کہ پاکستان کے جیوپولیٹکل حالات کیاہے اور اس میں سول حکومت کا کیا کردار ہے جبکہ فوج کیا کردار ادا کررہی ہے ۔ آرمی چیف نے تاجروں کو بتایا کہ بھارت خطے میں کیا چاہتا ہے ؟ان کا کہناتھا کہ جوقوانین موجود ہیں ، ان سے ایماندار تاجروں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں ، وہ خود بھی اپنے آپ کوسنجیدہ نہیں لیتے تو ہم نے ان کو کیا سنجیدہ لیناہے ؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے جوحالات ہیں ، کوئی بھی فہم وفراست رکھنے والا شخص ایسی حرکتیں نہیں کرتا۔

مشیرِ اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں سو صنعتیں بحال ہوئی ہیں اور صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری نے 40ارب کا ٹیکس دیا ہے، ہمارا پہلا ایجنڈہ معیشت کی بہتری ہے ، روپے کی قدر پھر بحال ہوگی ، اس وقت ہم نے غیر ضروری در آمدات روکی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا لیکن حکومت کے بہتر اقدامات سے معاشی معاملات بہتر ہوئے ہیں۔

پہلے صرف حکومت قرضے لے رہی تھی اور چند خاندانوں کونوازنے کیلئے قرضے لئے جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کا متفقہ ایجنڈہ تھا کہ ہم نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے اوروہ لوگ جو سرمایہ لگاناچاہتے لیکن کنفیوژن کا شکا ر ہیں ، ان کا اعتماد بحال کیاجائے اس لئے سرمایہ کار آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملے اوریہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں