وزیر اعظم نے ٹیپوسلطان بننے کااعلان کیا مگران کے چاروں طرف محمدشاہ رنگیلے موجود ہیں، سینیٹر سراج الحق
مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کیلئے 3، 4نومبر کو اسلام آباد میں دوروزہ عالمی کشمیرکانفرنس منعقدکرینگے،موجودہ حکومت کے رویوں نے قومی وحدت کو تارتار کیاہے،کرفیوسے مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ،پاکستان کی محبت میں کشمیری فاقہ کشی پر مجبور ہیں، مسئلہ کشمیرپر حکومت کنفیوژ ہے ، خود کوئی فیصلہ کرتی ہے اور نہ ہی کسی سے مشورہ لیتی ہے،امیر جماعت اسلامی
پیر 21 اکتوبر 2019 23:43
(جاری ہے)
مسئلہ کشمیرپر حکومت کنفیوژ ہے ، خود کوئی فیصلہ کرتی ہے اور نہ ہی کسی سے مشورہ لیتی ہے،حکومت بہری گونگی اور اندھی ہے ،اس سے بات کرنا ایسا ہے جیسے دیوار سے بات کرنا ۔
حکومت سڑکیں بندکررہی ہے کہ کوئی اسلام آبادنہ آئے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم ،نائب امیر میاں محمد اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں اگر بروقت فیصلہ نہ کیا جائے تو صدیوں سزا ملتی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ تاریخ کے سنگین لمحات سے گزر رہاہے۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ جو بھارت کی قیادت سمیت دنیا نے تسلیم کیا تھا اس پر بھارت نے خود کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے پانی پھیر دیاہے جس سے کشمیری نئی آزمائش کا شکار ہیں بھارت کے اس فیصلہ سے 80لاکھ کشمیری یرغمال ہیں۔کشمیری اجتماعی قبر میں ہیںجہاں سانس لینا بھی مشکل ہے۔بھارت کی سیاسی قیادت سمیت 77 دنوں سے کسی کو بھی مقبوضہ کشمیر جانے نہیں دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہاہے دنیا کو اس کا علم نہیں ہے ۔کشمیر سیاسی نہیں پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔بھارت کا اگلا ہدف مظفرآباد اور اسلام آباد ہوگا ۔بھارتی مسلمانوں کی شناخت کو بھی خطرہ ہے۔آر ایس ایس کہتی ہے کہ جس نے بھارت میں رہنا ہے اس کو ہندو بن کر رہنا ہوگا بھارت وہ اژدہا ہے جس سے خطے کے تمام ممالک کو خطرہ ہے۔کشمیر کے چاروں طرف ایٹمی ممالک موجود ہیں دنیا کا امن کشمیر سے وابستہ ہے۔ 5اگست کو جب بھارت نے کشمیر کی مخصوص حیثیت کو ختم کیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان نے پوری دنیا میں اس کے خلاف احتجاج اور لوگوں کو متحرک کیاہے۔ برطانیہ کے 40 ارکان اسمبلی نے ہمارے پروگرام میں شرکت کی۔ پوری مسلم امہ کا فرض ہے کہ کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہوکر ان کو آزادی دلائے۔ انہوںنے کہاکہ قومی وحدت کوقائم رکھناحکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے موجودہ حکومت کے رویوں نے قومی وحدت کو تارتار کیاہے۔کشمیر پر قبضہ کے لیے بھارتی ایک اور ہم منتشر ہیں ۔18ہزار کشمیریوں کو قید کرکے کشمیر سے باہر کردیاہے۔ہم نے حکومت سے مطالبہ کیاتھاکہ اسلام آباد میں کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس بلائے مگر اب تک اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔ مودی کے اعلانات اور لالچ کے باوجود کشمیری کہتے ہیں کہ موت قبول ہے مگر بھارت کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کشمیر پر روڈ میپ دے،کشمیرکے مسئلے پر حکومت نے سنجیدگی نہیں دکھائی 27 اکتوبر کوجماعت اسلامی گجرات میں عظیم الشان کشمیر مارچ کرے گی۔حکومت او راپوزیشن کے درمیان ثالثی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ثالثی کے لیے دونوں طرف سے رضامندی ضروری ہے حکومت اسلام آباد کے لیے راستے بند نہ کرے۔ماحول کا نارمل بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میں نہیں کہتاکہ حکومت نے کشمیرکاسودا کرلیاہے مگر یہ کہتاہوں کہ حکومتی اقدامات کشمیر کی آزادی کے لیے نہیں سٹیٹس کو کو برقرار رکھنے والے ہیں۔حکومت نے اپنے رویے کو ٹھیک نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو وزیراعظم سے مایوسی ہوئی ہے۔ہر مشکل گھڑی میں اسلامی دنیا نے پاکستان کا ساتھ دیا پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہوا ۔کمزور حکومت کی وجہ سے بھارت نے کشمیر کی حیثیت ختم کی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر
ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ، پاکستان مسترد نے دعوے مسترد ..
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس، خصوصی عملدرآمد کمیٹی کی بریفنگ
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ ..
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر