کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کے تناظر میں حکومت نی آئی ایم ایف سے 1.4 ارب ڈالر کی اضافی گرانٹ کے لئے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔

مذاکرات کا عمل تیز تر بنیادوں پر کیا جا رہا ہے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی پریس کانفرنس

بدھ 25 مارچ 2020 23:45

کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کے تناظر میں حکومت نی آئی ایم ایف سے 1.4 ارب ڈالر کی اضافی گرانٹ کے لئے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کے تناظر میں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.4 ارب ڈالر کی اضافی گرانٹ کے لئے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔ مذاکرات کا عمل تیز تر بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی مالیاتی ٹیم نے عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 3.5 ملین ڈالر کے فنڈز کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات شروع کئے ہیں جبکہ اے ڈی بی سے مختلف منصوبوں کے لئے 900 ملین ڈالرز کے جلد ریلیز کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں ان ہمراہ اقتصادی امور کے وفاقی وزیر حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ نے کہا کہ 1.4 ارب ڈالر کی گرانٹ پاکستان میں پہلے سے جاری پروگرام کے تحت ہو گی جو جلد ہی ریلیز کر دی جائے گی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نازک صورتحال میں عوام کی سہولت کے لئے پرعزم ہے، لوگوں کو طبی اور خوراک کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، حکومت عالمی بینک اور اے ڈی بی سے 600 ملین ڈالر کی امداد کی جلد ریلیز کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد تمام عالمی مالیاتی اداروں سے معاونت کے لئے رابطہ کیا جائے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہم جاپان کے عالمی ترقی کے ادارے (جائیکا) سے بھی رابطہ میں ہیں تاکہ موجودہ صورتحال میں عوام ریلیف فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے حکومت تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرے گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) سمیت ریٹیلیرز اور لیبر کے علاوہ ملکی کاروبار کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، موجودہ صورتحال میں میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت صحافتی برادری کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں