این سی اوسی کا محرم الحرام میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلاؤ کا انتباہ جاری

ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تو وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے، کاروباری سرگرمیوں کے دوران ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عملدرآمد ضروری ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اگست 2020 12:09

این سی اوسی کا محرم الحرام میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلاؤ کا انتباہ جاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2020ء) این سی اوسی نے محرم الحرام میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلاؤ کا انتباہ جاری کردیا، ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے، اسد عمر نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عملدرآمد ضروری ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اجلاس ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران لوگوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے علماء کرام سے مشاورت سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں این سی اوسی نے محرم الحرام میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا ہے۔ این سی اوسی حکام نے کہا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سیاحت سمیت مختلف شعبے کھول دیے ہیں۔

ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عملدرآمد ضروری ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں، پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان، گلگت، آزادکشمیرحکومت نے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ ریسٹورانٹ کھولنے اور ان آؤٹ سروس کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہوٹلز اور ریسٹورانٹ کے اوقات کار رات 10بجے تک ہوں گے۔اسی طرح اسپورٹس، دکانیں، حجام ، بیوٹی پارلرز بھی کھول دیے گئے۔تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کو 15ستمبر کو کھولا جائے گا۔ پنجاب میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی، جب کہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کورونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی سیکریٹری محمد عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی بھی اجازت دی تھی، تھیٹرز اور سینما ہالز کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا. ایس او پیز کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند ہوگا، بار بار زیر استعمال کرسیوں، میزوں، ڈور ہینڈلز اور دیگر اشیا کو چھونے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہدایت کی گئی تھی کہ کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تھیٹر یا سینما ہال میں گنجائش سے 40 فی صد کم کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں