نوازشریف کا خطاب سوشل میڈیا پر نشر کیا جائے گا ، مریم نواز کی تصدیق

خطاب لندن سے ہی سوشل میڈیا پر دکھایا جائے ، ٹویٹر صارف کا مطالبہ ۔۔ ہم یہ کر رہے ہیں انشااللہ ، مریم نواز کا ٹویٹ

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:29

نوازشریف کا خطاب سوشل میڈیا پر نشر کیا جائے گا ، مریم نواز کی تصدیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی تصدیق کردی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جب ایک صارف سعود سمیع کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب لندن سے ہی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب پر لائیو سٹریم کرنا چاہئے تاکہ اسے پاکستان میں بلاک کرنا ممکن نہ ہو ، تو اس کے جواب میں مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں انشااللہ ۔

 واضح رہے کہ لندن میں علاج کی غرض سے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کی تھی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے رابطہ ہوا ، بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی اور ان سے خیریت دریافت کی ، نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔اے پی سی میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت کا امکان ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں