بھارت ہر محاذ پر ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر زہر اگلنا شروع کر دیا

پاک فوج،سی پیک، کشمیر اور ملک میں بدامنی کو ٹارگٹ بنا لیا،انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ عاصم سلیم باجوہ اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے گزشتہ 3 ماہ کے دوران پراپیگنڈا میں تیزی آئی ،رپورٹ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:17

بھارت ہر محاذ پر ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر زہر اگلنا شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) بھارت نے پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر ناکامی کے بعد سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے دن رات زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر پاک فوج،ملک میں بدامنی اور انتشار ،مقبوضہ کشمیر اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے ٹارگٹ بنا لیا۔انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈے میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہندوستانی پراپیگنڈا کی نشاندہی ہوئی ہے،2018 ء کے عام انتخابات کے بعد سے اب تک پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، گزشتہ تین ماہ اگست 2020ء سے اب تک ہندوستانی پراپیگنڈے کے چار بڑے اہداف رہے ،رپورٹ کے مطابق مرکزی اور اہم ہدف پاک چائنہ کوریڈور رہا ،چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد عاصم سلیم باجوہ کیخلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا گیا ،بھارتی پراپیگنڈے میں پاک فوج کے خلاف مہم دوسرا بڑا ٹارگٹ رہا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کیلئے زہر افشانی تیسرا بڑا ہدف نظر آیا جبکہ چوتھا بڑے ٹارگٹ میں مقبوضہ و آزاد کشمیر کا خطہ رہا ۔رپورٹ کے مطابق سی پیک کو سبوتاژکرنے کیلئے دن رات ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال تاحال جاری ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں