حکومتیں شیرو اور ٹائیگرز کے زریعے نہیں جزبہ الوطنی اور خدمت عوام سے چلتی ہیں ،نیئر حسین بخاری

پی ڈی ایم سونامی سرکار اور سرکاری جماعت کے انتشاری فسادی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، سیکرٹری جنرل بیان

پیر 26 اکتوبر 2020 14:16

حکومتیں شیرو اور ٹائیگرز کے زریعے نہیں جزبہ الوطنی اور خدمت عوام سے چلتی ہیں ،نیئر حسین بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ حکومتیں شیرو اور ٹائیگرز کے زریعے نہیں جزبہ الوطنی اور خدمت عوام سے چلتی ہیں ۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم سونامی سرکار اور سرکاری جماعت کے انتشاری فسادی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم سرکاری جماعت کیلئے (چھیڑ خانی )بن گیا ہے، کوئٹہ جلسہ سے بلوچستان قومی سیاست کا حصہ بنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے سامنے جواب دینا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت کے غیر ملکی شہریوں اور اداروں سے مشکوک مالیاتی کاروباری تعلقات جواب طلب ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام الناس آٹا چینی ادویات پیٹرول بجلی روزگار چوروں سے آذادی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری کے مارے روٹی کیلئے بے چین عوام زندگیاں اجیرن بنانے والوں کی علاج گاہیں بنانے پر تیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چھتری تلے سلطنت بنی گالہ اور اسکے پناہ گزینوں کا احتساب ہو کر رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک بھگائے جانے والے کے اٹا چینی چور مافیا کے سرپرست جلد قانون کے شکنجہ میں آئینگے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی حمایت سے محروم جعلی حکمران بد زبانی بداخلاقی بے شرمی کی حدیں عبور کر رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں