سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے عبدالرشید ترابی کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال
دنیا بھر کے اراکین پارلیمنٹ تک کشمیریوں کی آواز پہنچائیں گے، اسد قیصر،عبدالرشید ترابی
جمعہ 15 جنوری 2021 22:29
(جاری ہے)
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کشمیر کے حوالے سے متفقہ قرار داد پوری قوم کے جذبات کی ترجمان ہے۔
ہم کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام اور حکومت انکی پشت پر ہیں۔ اسپیکر نے جماعت اسلامی کے رہنماوں کی مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں تجاویز کے بارے میں کہا کہ ان تجاویز سے پارلیمانی کمیٹیز کے سربراہان کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس اور وزارت خارجہ کی سطح پر کشمیر کاز کے لیے کام ہو رہا ہے۔ اسد قیصر نے آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔ کشمیر کی سیاسی قیادت سے بھی بات چیت کریں گے۔ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبد الرشید ترابی نے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ 5 اگست 2019 ء کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون لایا ہے۔ 20 لاکھ سے زائدانتہا پسند ہندووں کو بسایا جاچکا ہے۔ بھارت تین چار ملین غیر ریاستی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں بسا کر کشمیر کا مسلم اکثریتی تشخص ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں کام جاری ہے بھارت کا منصوبہ ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے انتخابی نتائج پر بھی اثر انداز ہوا جائے۔ بھارت کشمیر میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا وزیر اعلی لانا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے جنگلات میں آباد مسلمان گجر بکروال قبائل سے 22 ہزار کنال اراضی خالی کرائی جا رہی ہے جبکہ بھارتی فوج کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی علاقے کو دفاعی مقاصد کے لیے اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں کے باغات اور جائیدادوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے او آئی سی کی سطح پر کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز بلند نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے اچھی تقریر کی تھی مگر فالو اپ میں سفارتی سرگرمی کا اہتمام نہیں کیا گیا انہوں نے سپیکر پر زور دیا کہ وہ اپنے آفس کو استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں کشمیر کاز اجاگر کریں۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی فارن افیئرز کمیٹی اور انسانی حقوق کمیٹی کی سطح پر کشمیر کے لیے سرگرمیاں شروع کی جائیں۔18 ماہ سے بھارتی محاصرے کا شکار کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کے اظہار کے لیے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل طے کر کے عملی اقدامات کیے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار