پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان

اس امکان کی وجہ دونوں فریقین کی عددی اکثریت میں موجود معمولی فرق ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 مارچ 2021 10:57

پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مارچ 2021ء) : پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رہورٹ میں بتایا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کو شکست دینے کے بعد پی ڈی ایم اور حکومت کے درمیان آئندہ سیاسی معرکہ پنجاب اسمبلی میں ہوگا جہاں وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گھمسان کارن پڑے گا اور مسلم لیگ ق جس جانب جا کھڑی ہو گی وہ جیت جائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں دونوں فریقین کی عددی اکثریت میں اتنا معمولی فرق ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر ’’اپ سیٹ‘‘ کے امکان کو یکسر مسترد کرنا ممکن نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 181 ہے جبکہ اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے پاس 10 نشستیں ہیں، مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 165 ہے اور پیپلز پارٹی کے پاس 7 نشستیں ہیں 2021ء میں بہت کچھ تبدیل ہونے کا امکان ہے جس میں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور جہانگیر ترین کا کردار انتہائی اہم ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جس طرف ہوں گے جیت اُسی کی ہو گی۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو مزید الجھا دیا ہے کیونکہ وزیر اعظم کے الفاظ ، لب و لہجہ اور باڈی لینگوئج سے واضح ہورہا تھا کہ وہ شدید غصہ میں ہیں یا پھر حفیظ شیخ کی شکست کو قبول نہیں کر پا رہے کئی ماہ سے باخبر حلقوں کا یہ دعوی سنائی دے رہا ہے کہ بعض معاملات بالخصوص پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کو شدید تحفظات ہیں اور وہ متعدد بار وزیراعظم کے سامنے ان کا اظہار کر چکی ہے لیکن وزیراعظم کی جانب سے عثمان بزدار کی مسلسل حمایت اور انہیں تبدیل نہ کرنے کی ضد کے سبب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات میں پہلے جیسی بات نہیں رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں