بلاول نے ٹھیک کہا کہ ادارے الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوتی رہنے دیں

پیپلزپارٹی کو الیکشن میں ہار کا خطرہ تب ہوگا جب ادارے آئین پرعمل کریں گے اور انتخابات شفاف منصفانہ ہوں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 جون 2022 19:31

بلاول نے ٹھیک کہا کہ ادارے الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوتی رہنے دیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2022ء) ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول نے ٹھیک کہا کہ ادارے بلدیاتی الیکشن کی طرح ہاتھ پر ہاتھ رکھ بیٹھے رہیں، پیپلزپارٹی کو ہار کا خطرہ تب ہوگا جب ادارے آئین پرعمل کریں گے اور انتخابات شفاف منصفانہ ہوں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بالکل صحیح کہا ادارے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ایسے ہی بیٹھیں جیسے سندھ کے بلدیاتی الیکشنوں میں بیٹھے پیپلزپارٹی کے غنڈوں کو نہ روکیں اور الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوتے رہنے دیں۔

پیپلز پارٹی کبھی نہیں ہارے گی خطرہ تب ہے جب ادارے آئین پر عمل کیں اور انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت سے خوفزدہ امپورٹڈ حکومت 2 جولائی اسلام آباد جلسے کے منظوری دینے میں حیلے بہانے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن سے یہ بھاگ رہے ہیں، جلسوں سے یہ ڈر رہیں ہیں، کیا بنے گا اس خوفزدہ ٹولے کا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے ہمارے دور حکومت کے منظور شدہ فنڈز کو موجودہ حکمران اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں، پنڈ دادن خان اور جہلم میں زیر تعمیر مرکزی شاہراہ کا 16ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ بھی روک لیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے بعد فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنڈ دادن خان اور جہلم منصوبہ کو اس سال مکمل ہونا تھا، ساڑھے تین سے چار ارب کے جاری فنڈ منصوبے پر لگ چکے ہیں، ظلم کی انتہا ہے حکومت ختم ہوتے ہی موجودہ حکومت نے اس منصوبے پر کام روک دیا اور ہمارے منظور شدہ ترقیاتی فنڈز کو یہ لوگ اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ آپ لوگوں کو مصیبت اور مشکلات میں ڈال دیں، امید ہے ہائیکورٹ سے اس معاملے پر ہماری شنوائی ہوگی، ہماری دائر پٹیشن کی آج پہلی ہئیرنگ تھی وفاقی حکومت کو طلب کیا جائےگا۔ ن لیگ ضمنی الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں جیت سکتی، ملک کی مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ للہ جہلم ڈبل روڈ 128 کلومیٹر پر مشتمل ہے دونوں طرف سے روڈ اکھاڑ دی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کا ہسپتالوں، گھروں اپنے دفاتر آنا جانا جبکہ سیاحوں کا گزر بھی مشکل ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں