امریکی سازش کے ذریعے لائی امپورٹڈ حکومت کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہاہے،عمران خان

مسلم لیگ ن کی سابق حکومت میں برآمدات 25 ملین ڈالرتھی اس سال پہلی بار31 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،چیئرمین تحریک انصاف

Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 5 جولائی 2022 16:36

امریکی سازش کے ذریعے لائی امپورٹڈ حکومت کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہاہے،عمران خان
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جولائی 2022ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ جولائی 21 تا مارچ 22 میں پی ٹی آئی حکومت کے تحت برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔ جون میں امپورٹڈ حکومت کے زیر اثر برآمدات کی شرح نمو 5.8 فیصد پر آ گئی۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت تبدیل کرنے کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کے بعد ہی ایسا ہوا،عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں کہا کہ ہماری حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا تھا،لیکن امریکی سازش کے ذریعے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی ناقص حکمت عملی کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہاہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ برآمدات جومسلم لیگ ن کی سابق حکومت میں 25 بلین ڈالر پر جمی ہوئی تھیں،اس سال پہلی بار30 بلین ڈالر سے بڑھ کر 31 اعشاریہ 76 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 17جولائی کے الیکشن میں دھاندلی کے باوجود شکست دیں گے، مبارکباد دیتا ہوں نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،الیکشن میں کوئی بھی حربہ استعمال کریں قوم چوروں کوکبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

انہوں نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس دن 25 مئی کو واپسی کا اس لیے فیصلہ کیا کہ مجھے پتا تھا لوگوں کو پولیس اور رینجرز پر غصہ تھا، جس طرح خواتین بچوں پر شیلنگ کی گئی، مجھے علم تھا اس دن شام کو پولیس اور رینجرز کے سامنے میری قوم نے کھڑی ہوجانا تھا، میں نے فیصلہ کیا کہ میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا کیونکہ پولیس اور رینجرز دونوں میرے ہیں۔ میں تو اپنے مقصد کیلئے نکلا تھا، میر جعفر میر صادق نے مل کر 22کروڑ عوام کی الیکٹڈ حکومت کو ہٹایا، پھر ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں