تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ مناسب وقت پر عوام کو پہنچائیں گے،مفتاح اسماعیل

بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا،آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے،بجلی کی کیپسٹی بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی،وزیر خزانہ

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 7 جولائی 2022 16:18

تیل کی قیمتوں میں  کمی کا فائدہ مناسب وقت پر عوام کو پہنچائیں گے،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2022ء) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوتے ہوئے کہا کہ گھی ،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ ئے گی،بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔ملک میں کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچالیاگیاہے اورمعیشت قابومیں آگئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پرتیل کی قیمت 100 ڈالرفی بیرل تک آگئی،تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ مناسب وقت پرعوام کوپہنچائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے ایسا کچھ نہیں،ہم نے بہت مناسب بجٹ پیش کیا،ہم نے بجٹ میں امیر لوگوں سے قربانی مانگی،چین نے مشکل میں ہماری مالی مدد کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ بھی پی ٹی آئی کی نااہلی تھی،پی ٹی آئی والے کہتے ہیں بجلی کی کیپسٹی زیادہ ہے جو بےبنیاد بات ہے۔

کاش پی ٹی آئی حکومت عقل مندی سے کام لیتی۔بجلی کی کیپسٹی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ افغانستا ن،افریقہ اور دیگر ممالک سے کوئلہ آرہاہے۔ہم نے جوپلانٹس لگائےتھے وہ بھی پی ٹی آئی دور میں بند تھے۔پنجاب حکومت اپنے پیسوں سے بجلی پر سبسڈی دے رہی ہے،پنجاب حکومت غریب کا بوجھ اٹھاتی ہے توپی ٹی آئی اس اقدام کو چیلنج کرتی ہے جس پر افسوس ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم غریب کو ریلیف دیتے ہیں تو پی ٹی آئی آگے دیوار بن جاتی ہے،ہم نےفوری ڈھائی ہزارمیگاواٹ کی کمی پوری کی،جبکہ ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کاخمیازہ بھگتناپڑرہاہے۔مفتاح اسماعیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت غریب کا بوجھ اٹھاتی ہے توپی ٹی آئی اس اقدام کو چیلنج کرتی ہے جس پر افسوس ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں