اسٹیٹ بینک نے 14سال میں شرح سود میں سب سے زیادہ اضافہ کیا

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود بڑھائی گئی، بجلی 47 فیصد اور گیس 45 فیصد مہنگی ہوگی۔سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جولائی 2022 18:54

اسٹیٹ بینک نے 14سال میں شرح سود میں سب سے زیادہ اضافہ کیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جولائی 2022ء) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے 14سال میں شرح سود میں سب سے زیادہ اضافہ کیا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود بڑھائی گئی، بجلی 47 فیصد اور گیس 45 فیصد مہنگی ہوگی۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ 14سال میں شرح سود میں سب سے زیادہ  اضافہ ہوا، مہنگائی کی وجہ سے ڈسکاؤنٹ ریٹ پونے 14 نہیں رہ سکتا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود کا بڑھنا ضروری تھا،  بجلی 47 فیصد اور گیس 45 فیصد مہنگی ہوگی۔

یاد رہے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا،اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 اعشاریہ 25 فیصد اضافہ کیاہے،جبکہ شرح سود 15 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ آئندہ سال شرح نمو 3 سے 4 فیصد کے درمیان ہوگی، جبکہ مہنگائی کی شرح18 سے20 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان مہنگائی کے حوالے سے مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود نہ بڑھاتے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ روس تیل خریدنے نہیں جارہے کیونکہ یہ امریکا سے ڈرتے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوں تو عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔ ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے نالائقیوں کی یونیورسٹی کے ماسٹر ہیں۔17 سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پی ٹی آئی دورمیں ہوئی، ان کا سب سے بڑا کام نیب قوانین میں ترمیم کرنا تھا، یہ اپنے مقصد کیلئے حکومت میں آئے تھے۔ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان حکومت کے تمام پروگرام بند کردئیے ہیں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں