حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،آزادی صحافت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن اقدامات بھی کررہی ہے ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
جمعرات 28 مارچ 2024 21:50
(جاری ہے)
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔
وفد نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اے پی این ایس کےنو منتخب پینل کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہت مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہمارا سب سے بڑا چیلنج اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی معیشت کی بحالی کی کوششوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ محصولات کی وصولی کے نظام کو جدید بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے؛ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جا رہی ہے اور ٹیکس بیس میں اضافے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہزار ارب روپوں سے زائد کے محصولات کے مقدمات عدالتوں اور ٹربیونلز میں زیر التواء ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کا انعقاد کیا جس کا مقصد اچھے ٹیکس دہندگان ، برآمد کنندگان اور خواتین انٹرپرینیورزکی حوصلہ افزائی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ اربوں روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری، ادارہ جاتی اصلاحات ، اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری اور کفایت شعاری حکومتی ترجیحات ہیں ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔وزیراعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پریس یقینی طور پر ریاست کا چوتھا ستون ہے، معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں پریس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس یقینی بنانے اور عوام کو آگاہی کی فراہمی میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیک نیوز بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے جس کے تدارک کے لئے حکومت اور میڈیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پریس کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ صحافی برادری ذمہ دارانہ اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے وفد کے شرکاء سے کہا کہ صحافی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے ۔ وزیراعظم نے وفد کو صحافی برادری کو درپیش تمام مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ان کی ذمہ داریاں نبھانے میں جہاں جہاں حکومت کی مدد درکار ہوگی ہم اس حوالے سے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔\932اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن ..
تارکین وطن کی اسمگلنگ اور اسمگلنگ ان پرسن سے نمٹنے کے موضوع پر دو روزہ علاقائی تعاون ورکشاپ ہفتہ کو ..
نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی اراکین کی راولپنڈی ..
پاکستانی سفیر صائمہ میمونہ سید نے گیمبیا کے صدرکو اپنی اسناد سفارت پیش کیں
حکومت نے سولر پینل کے استعمال پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کردی
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی
جے سالک کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام خط
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشو ں سے 21 افراد جاں بحق
خواتین قیدیوں کی بدحالی، 447 قیدی خواتین مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئیں
پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کامعاملہ،شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنے سامنے آگئے
امریکی محکمہ خارجہ کے انڈر سیکرٹری جان باس آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے