سعودی وفد کا دورہ ہماری بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا عکاس ہے، عطا تارڑ

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت میں سرمایہ کاری ہوگی، وزیر اطلاعات و نشریات

منگل 16 اپریل 2024 16:05

سعودی وفد کا دورہ ہماری بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا عکاس ہے، عطا تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان ہماری بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا عکاس ہے۔ایک انٹرویومیں عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت میں سرمایہ کاری ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ دورہ ہماری بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا عکاس ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔انہوںنے کہاکہ سعودی سرمایہ کاری سیپاکستانی معیشت کو مستقبل میں استحکام ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں