صرف سیاسی جماعتوں و حکومت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں، صاحبزادہ حامد

ْاگر بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ہی رہنا ہے تو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنا رہوں گا، بیان

پیر 29 اپریل 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میں صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں۔ایک بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے اسمبلی استعفوں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جس نے سمجھا ہے میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط کر رہا ہوں وہ میرا بیان پڑھ لیں،میں نے ایک تجویز پیش کی تھی فائنل فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہوگا۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ تین ماہ میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی چیز نظر نہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کا وقت چار سے چھ ماہ ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ہی رہنا ہے تو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنا رہوں گا۔ میں صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں