ایف بی آر کا گریڈ 18کا افسر اغواء، تاوان کیلئے اہل خانہ سے ایک کروڑ کا مطالبہ

اغواء کی ایف آئی آر درج ، 10 ملین تاوان کیلئے کال موصول ہوئی اغوا کاروں نے بتایا رحمت اللہ خان کچے کے علاقے میں ان کی تحویل میں ہیں،مغوی کے سالے کاپولیس کوبیان

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 16 اپریل 2024 14:50

ایف بی آر کا گریڈ 18کا افسر اغواء، تاوان کیلئے اہل خانہ سے ایک کروڑ کا مطالبہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل2024 ء) ایف بی آر کے گریڈ18کے افسر کو اغواءکرلیا گیاجبکہ تاوان کیلئے اہل خانہ سے ایک کروڑ طلب کرنے کا مطالبہ ، فیڈرل بورڈ ریونیوکے افسر کے اغوا کی ایف آئی آرمغوی کے سالے محمدشفیق کی جانب سے درج کرلی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر میں مغوی کے سالے محمد شفیق نے مزید بتایا کہ بہنوئی سے رابطہ کرنے اور اس کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں کی گئیں لیکن 12 اپریل سے موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے رابطہ ہوسکا اور نہ ہی کوئی سراغ مل سکا۔

ایف آئی آر کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18 کے افسر رحمت اللہ خان ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو 12 اپریل کو کو صبح ساڑھے گیارہ بجے نامعلوم افراد نے اغوا کیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ یہ کہہ کر گھر سے گئے کہ دوستوں کو عید کی مبارکباد دینے جا رہا ہوں۔پولیس نے مغوی کے سالے کی درخواست پر 15 اپریل کو ایف آئی آر درج کی۔

مغوی افسر کے بہنوئی نے بتایا کہ انہیں سندھی زبان بولنے والے ایک شخص کی طرف سے 10 ملین تاوان کیلئے کال موصول ہوئی ہے۔ اغوا کاروں نے بتایا کہ رحمت اللہ خان کچے کے علاقے میں ان کی تحویل میں ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل شکارپور پولیس کو کچے میں جاری ڈاکووٴں کے خلاف ٹارگیٹد آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی تھی جس میں ایک مغوی کو باحفاظت بازیاب کرلیا گیا تھا۔10 دن پہلے اغوا ہونے والے ڈسٹرکٹ سکھر پنوعاقل کے رہائشی حساب میرانی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیاتھا۔ شکارپور پولیس کا مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کمانڈر ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون کی سربراہی میں خانپور کے کچے علاقوں میں ڈاکووٴں کے خلاف ٹارگیٹد آپریشن کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں