پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 1047.71 پوائنٹس کی کمی بعد 71695.03 پوائنٹس پربند

پیر 29 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکو کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈکس 1047.71 پوائنٹس (1.46فیصد) کی کمی بعد 71695.03 پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر61 کروڑ 33 لاکھ 14 ہزار754 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 26.13 ارب روپے رہی۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر383 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 231کی قیمتوں میں کمی اور21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

حیسکول پٹرول لمیٹڈ کے 6 کروڑ 72 ہزار 684 حصص، فوجی فرٹیلائزرز3 کروڑ، 51 لاکھ، 68ہزار28 حصص، پیس پاکستان لمیٹڈ کے 3 کروڑ، 26لاکھ 52 ہزارحصص کالین دین ہوا۔ہال مارک کے حصص کی قیمت سب سے زیادہ 86.32 روپے کااضافہ جبکہ یونی لیورپاکستان فوڈزکے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 600.21 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔کے ایس ای 30 انڈکس میں 491.86 پوائنٹس کی کمی ہوئی اورانڈکس 23542پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 6.53 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں