ایرانی حکومت نے بحری جہاز پرموجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

منگل 16 اپریل 2024 16:53

ایرانی حکومت نے بحری جہاز پرموجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ایرانی حکومت نے بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے معاملے میں جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایران نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی عملہ وطن واپس جانے کے لیے آزاد ہے، جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز سے اتر جائیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں