وفاقی پولیس ڈکیتوں کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام ہوچکی،راجہ ساجد محمود عباسی

پیر 29 اپریل 2024 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ممتاز مسلم لیگی راہنما لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے اپیل کی ہے کہ سینئر صحافی نثار چوہدری کے گھر میڈیا ٹاؤن میں چوری کی واردات کوایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد ابھی تک چوری کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ،تھانہ لوہی بھیر پولیس کو چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی، فنگر پرنٹ اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج بھی فراہم کیں لیکن رزلٹ زیرو ۔

(جاری ہے)

ساجد عباسی نے کہا کہ چوری، ڈکیتی، راہ زنی اور سٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ پولیس ان وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور عوام کا پولیس سے اعتبار اٹھتا جارہا ہے ۔انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے سینئر صحافی کے گھر ہونے والی چوری کا فوری سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں