پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی سیشن

پیر 29 اپریل 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق دوسرے آگاہی سیشن کا مقصد اسباب، احتیاطی تدابیر اور علاج کے دستیاب وسائل اور طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس آگاہی سیشن شرکا ء میں سول ایوی ایشن کے اہلکاروں اور ہوائی اڈے کے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور ڈینگی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے مفید معلومات کا تبادلہ خیال کیا۔ آگاہی سیشن کی منصوبہ بندی فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیم کے ایچ آر اور آئی ٹی کے شعبوں نے کی اور سٹیک ہولڈرز کو مفید معلومات فراہم کیں۔ میڈیکل سروسز کے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور حیدر ، ڈاکٹر عمران سرفراز، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز نے شرکا ءکا خیر مقدم کیا اور آگاہی سیشن کی نظامت اور معاونت کے فرائض سر انجام دیئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں