فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر اٹارنی جنرل کا اعتراض مسترد

اٹارنی جنرل نے اعتراضات دور کرنے کیلئے رپورٹ دوبارہ کمیشن کو بھجوا دی،آج مشاورتی اجلاس کا امکان

منگل 16 اپریل 2024 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ تاحال سپریم کورٹ جمع نہ ہو سکی جبکہ دوسری جانب اٹارنی جنرل آفس کے اٹھائے گئے اعتراضات دور کرنے سے دھرنا کمیشن نے انکارکردیاہے۔دھرناکمیشن کااج بدھ کو اجلاس ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فیض اباد دھرنے کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کرتے ہوئے اٹانی جنرل پاکستان کو بھجوائی تھی تاہم انہوں نے اس رپورٹ پر کچھ تبدیلی کرنے کی سفارش کی تھی اور یہ رپورٹ دوبارہ دھرنا کمیشن چیئرمین کو بھجوا دی تھی تاہم ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ دھرنا کمیشن اس رپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنے سے انکاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنا کمیشن کے چیئرمین اختر علی شاہ نے اٹانی جنرل پاکستان افس کی جانب سے ان کی بھجوائی گئی رپورٹ پر جو اعتراضات اٹھائے تھے ان کو مسترد کر دیا ہے اور اج بدھ کو ایک مشاورت اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے جس میں اس رپورٹ کے حوالے سے اٹھانی جنرل افس نے جو اعتراضات لگائے ہیں اس کا جائزہ دوبارہ سے لیا جا سکتا ہے تاہم ابھی بھی یہ رپورٹ سپریم کورٹ نہیں پہنچ سکی ہے کیونکہ ابھی اس رپورٹ کے حوالے سے بعض تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے دوسری جانب یہ رپورٹ میڈیا میں رپورٹ بھی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انکوائری کمیشن نے عید سے قبل رپورٹ اٹارنی جنرل افس کو بھیجی، اٹارنی جنرل افس نے رپورٹ پر اعتراضات اٹھا دیے،اٹارنی جنرل نے انکوائری رپورٹ کمیشن کو واپس بھجوا دی،اٹارنی جنرل آفس نے رپورٹ میں کچھ تبدیلیاں تجویز کیں،انکوائری کمیشن اپنی رپورٹ حتمی ہونے پر بضد ہے تاہم چیرمین انکوائری کمیشن اختر علی شاہ کا رپورٹ میں تبدیلی سے انکارکیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں