چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں حکام کا برازیل کا دورہ ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا
بدھ 17 اپریل 2024 17:19
(جاری ہے)
تین روزہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی جبکہ وفد میں صوبائی الیکشن کمشنر (پنجاب) اعجاز انور چوہان، ڈائریکٹر جنرل (انفارمیشن ٹیکنالوجی) محمد خضر عزیز اور ڈائریکٹر ندیم زبیر شامل تھے۔
پاکستانی وفد نے دورے کے دوران برازیل میں الیکشن کے انتظام و انصرام کے ذمہ دار ادارے ’ٹربیونل سپیرئر الیکٹورل (ٹی ایس ای)‘‘کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے مفید، بامقصد اور تعمیری ملاقاتیں کیں۔یہ ملاقاتیں انفرادی طور پر ٹی ایس ای کے سیکرٹری کمیونی کیشن اور ملٹی میڈیا، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور Identification Management شعبے کے سربراہ سے منعقد ہوئیں۔ان ملاقاتوں میں برازیلین الیکشن حکام نے پاکستانی وفد کو برازیل میں مروجہ و مستعمل انتخابی نظام، اس کے مختلف مراحل اور اس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال پر تفصیلی بریفنگز دیں۔ ملاقاتوں کے دوران جن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں انتخابی مراحل پر سماجی اعتماد کے استحکام کے اقدامات،برازیلی ای وی ایم کا تعارف،انتخابی عمل میں زیر استعمال پہچان / نشاندہی کا نظام (Identification System) اور ’’ڈس انفارمیشن کے تدارک کے لیے خاص مشاورت/راہنمائی‘‘جیسے موضوعات شامل تھے۔ پاکستانی وفد کے مشاہدہ کے لیے ای وی ایم کے عملی استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ان ملاقاتوں کے اختتام پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ صاحب اور برازیل ٹربیونل سپیرئر الیکٹورل (ٹی ایس ای) کے صدر و برازیل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس الیشاندرے دیمورائس کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس کے دوران مختلف اہم امور بشمول ای وی ایم کے استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔الیکشن کمیشن پاکستان میں ای وی ایم کے پائلٹ منصوبوں میں استعمال کے تناظر میں برازیل کے انتخابی نظام کا مزید مطالعہ جاری رکھے گا اور اس اہم فریضے کی تکمیل میں الیکشن کمیشن کا انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) مشترکہ طور پر آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یوم مئی تجدید عہد کا دن ہے ،شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، چوہدری محمد یٰسین
آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ..
عالمی یوم مزدوراں، (کل)نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی
اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ
یکم مئی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے، صدر آزاد جموں وکشمیر
نئی نسل کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نصاب میں ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں ، وفاقی سیکرٹری ..
ملکی معیشت کے بڑے اشاریے مثبت نمو کے رجحان کا اظہار ہیں، وزارت خزانہ نے اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر ..
اسلام آباد پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی